LIVE

طاقت کے زور پر سڑکیں بند کرنا جائز نہیں: طاہر اشرفی

ویب ڈیسک
April 17, 2021
 

فوٹوفائل

متحدہ علما بورڈ پنجاب کے چیئرمین اور وزیراعظم کے خصوصی نمائندے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہےکہ طاقت کے زور پر سڑکیں بند کرنا جائز نہیں ہے۔

بحریہ ٹاؤن گرینڈ مسجد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ موجودہ حالات کنٹرول کرکے حکومت کی رٹ قائم کی جائے گی، ریاست اندرونی و بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنا جانتی ہے، طاقت کے زور پر سڑکیں بند کرنا جائز نہیں جب کہ پولیس اہلکاروں پر تشدد بھی افسوسناک ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار اقوام متحدہ میں ناموس رسالتؐ اور عقیدہ ختم نبوتؐ کے لیے آواز بلندکی۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مساجد میں کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے جب کہ روزے کی حالت میں کوروناویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔