ترجمان لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق وضاحت جاری کردی۔
ترجمان لاہورہائیکورٹ نے کہا ہےکہ شہباز شریف کی ضمانت ہوچکی ہے۔
ترجمان لاہور ہائیکورٹ کے مطابق ججوں کےدستخط ہونےکے بعد شہباز شریف کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جائےگا لہٰذا میڈیا قیاس آرائیوں سے پرہیز کرتے ہوئےاحتیاط سےکام لے۔
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 13 اپریل کو شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔