LIVE

ٹیکس ڈیفالٹرز لسٹ سے متعلق ای میلز جعلی اور وائرس زدہ ہیں، ایف بی آر نے خبردار کردیا

ویب ڈیسک
April 17, 2021
 

جعلی وائرس زدہ ای میلز کے ذریعے معلومات لینے کی کوشش کی جارہی ہے، ایف بی آر— فوٹو:فائل 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گزاروں کو انکم ٹیکس ڈیفالٹرز لسٹ سے متعلق ای میلز کے حوالے سے خبردار کردیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس ڈیفالٹرز لسٹ سے متعلق ای میلز جعلی ہیں اور اِن جعلی ای میلز میں انکم ٹیکس ڈیفالٹرز لسٹ کا معائنہ کرنے کا کہا جارہا ہے۔

ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ یہ ای میلز جعلی اور وائرس زدہ ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق جعلی وائرس زدہ ای میلز کے ذریعے معلومات لینے کی کوشش کی جارہی ہے لہٰذا ایسی جعلی ای میلز کو مکمل طور پر نظر انداز اور متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔