LIVE

پاکستان کو ریڈ لسٹ کرنے کا معاملہ، شیریں مزاری برطانوی حکومت پر پھٹ پڑیں

ویب ڈیسک
April 18, 2021
 

برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو کورونا سے متاثرہ ممالک کی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر  وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری برطانوی حکومت پر  پھٹ پڑیں۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریڈ زون ملکوں کی فہرست میں ڈالنا پاکستان اور پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سے امتیازی سلوک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا سے بری طرح متاثر بھارت کو چھوڑ دیا گیا، برطانوی حکومت کا یہ فیصلہ شرمناک ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی سائنسدانوں نے بھی کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث بھارت کو فوری طور پر ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔