LIVE

راولپنڈی میں لال حویلی کے باہر تاجروں کا احتجاج

ارشاد قریشی
April 19, 2021
 

راولپنڈی میں وفاقی وزیر  داخلہ شیخ رشید کی آبائی رہائشگاہ لال حویلی کے تاجروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

لال حویلی کے باہر موتی بازار اور راجا بازار کے تاجروں نے احتجاج کیا اور  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف نعرے لگائے۔

تاجروں کے احتجاج کے باعث لال حویلی کے باہر  رینجرز  کی نفری طلب کر لی گئی، رینجرز کے آنے پر تاجر  پُرامن طور  پر منتشر ہو گئے۔