LIVE

بالی وڈ کے سپرہٹ گانوں کے موسیقار کی حالت خراب، وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا

ویب ڈیسک
April 19, 2021
 

 شرون راٹھور ممبئی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں— فوٹو:فائل

بالی وڈ کے سپرہٹ گانوں کے موسیقار شرون راٹھور کورونا میں مبتلا ہوگئے جبکہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شرون راٹھور نے متعدد کامیاب فلموں کے گانوں کے موسیقار رہے ہیں اور ان کے کئی گیت 90 کی دہائی میں ہٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے ’عاشقی‘، ’ساجن‘، ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘، ’سڑک‘ اور ’دیوانہ‘ سمیت متعدد فلموں میں موسیقاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شرون راٹھور میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ان کی حالت تشیویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ان کے بیٹے نے بھی والد کی تشویشناک حالت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔