LIVE

علی امین گنڈاپور کے گھر مفت راشن کی تقسیم کے دوران عوام کا رش لگ گیا

سعید اللہ مروت
April 20, 2021
 

ڈیرہ اسماعیل خان میں وفاقی وزیر  برائے امور کشمیر  و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کے گھر  مفت راشن کی تقسیم  کے دوران  عوام کا رش لگ گیا۔

موجودہ حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ معاشی و اقتصادی اعشاریے بتدریج بہتر ہو رہے ہیں، دوسری طرف بے روزگاری کا یہ عالم ہےکہ ایک نوکری کے لیے ہزاروں امیدوار موجود ہوتے ہیں اور اگر کہیں خیرات یا امداد تقسیم ہو رہی ہو تو جمِ غفیر حکومتی دعوؤں کی مکمل قلعی کھول دیتا ہے۔

ایسا ہی کچھ نظر آیا ڈیرہ اسماعیل خان میں جہاں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے گھر راشن کی تقسیم کے دوران عوام کا رش لگ گیا۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ 7 روز سے حلقے میں ہزاروں افراد کو امداد تقسیم کر چکا ہوں لیکن اس کے باوجود ضرورت مند ختم توکیاکم بھی نہیں ہو رہے۔