LIVE

اسلام آباد، سنگل ڈوز ویکسین لگانے کیلئے عمر کی حد کم کر دی گئی

ویب ڈیسک
April 20, 2021
 

اسلام آباد میں سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو بائیو لگانے کے لیے عمر کی حد کم کر دی گئی ہے۔

ضلعی محکمہ صحت کے مطابق سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو بائیو لگانے کے لیے عمر 70 سال سے کم کر کے 60 سال کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کین سائنو بائیو ویکسین 60 سال کے افراد کو لگانا شروع کر دی گئی ہے۔

ویکسی نشن مرکز پولی کلینک اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 60 سال کے افراد کو دونوں ویکسین سائنو فارم اور کین سائنو بائیو کا آپشن دے رہے ہیں۔