LIVE

لاہور میں شہری سستی چینی کے حصول کیلئے لمبی قطاروں میں لگنے پر مجبور

ویب ڈیسک
April 20, 2021
 

لاہور کے سستے رمضان بازار میں چینی کے اسٹالز پر شہریوں کا رش بڑھ گیا۔

حکومتی دعوے اپنی جگہ لیکن بازار میں چینی عام آدمی کو مقررہ نرخوں پر دستیاب نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ رمضان بازاروں میں سستی چینی کیلئے رش بڑھ گیا ہے۔

شہری سستی چینی حاصل کرنے کیلئے قطاروں میں لگنے پر مجبور  ہیں۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان بازاروں میں طویل قطاریں لگا کر دو کلو چینی دی جارہی ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ دکانوں پر بھی چینی دستیابی ممکن بنائی جائے۔

شہر میں چینی کی دستیابی کے معاملے پرڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض متحرک ہوگئے اور انہوں نے مختلف علاقوں میں دکانوں اور اسٹورز پر چینی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ان کا کہناتھاکہ دکانوں پر 85 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ شہر میں ایک ہزار دکانوں اوراسٹورز پر چینی کی سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے۔