LIVE

بھارت: کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے پر مسجد کووڈ سینٹر میں تبدیل

ویب ڈیسک
April 20, 2021
 

گجرات کے ودودرا شہر میں ایک مسجد کو کووڈ 19 کیئر سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے— فوٹو: فائل

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے پر اسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی، ریاست گجرات کی ایک مسجد کو کووڈ کیئر سینٹر میں تبدیل کردیا گیا۔

گجرات کے ودودرا شہر میں ایک مسجد کو کووڈ 19 کیئر سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے۔

جہانگیر پورہ مسجد کے ٹرسٹی کا کہنا ہے کہ مسجد میں 50 بیڈز رکھے گئے ہیں جبکہ مزید 50 بیڈز کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

بھارت میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر ہیلتھ کیئر سسٹم پر دباؤ بڑھ گیا ہے، اس لیے ملک بھر میں مذہبی مقامات سمیت خالی جگہوں کو کووڈ سینٹر میں تبدیل کیا جارہا ہے۔