LIVE

کورونا کے کیسز میں اضافہ: لاہور کے تین اسپتالوں کے آئی سی یو وارڈز بھرگئے

ویب ڈیسک
April 22, 2021
 

کورونا کے کیسز میں اضافے کے سبب لاہور کے تین اسپتالوں کے آئی سی یو وارڈز بھرگئے۔

 محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے 16 اسپتالوں میں 87 فیصد آئی سی یو پر مریض ہیں۔

لاہور کے اسپتالوں میں 213 وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں، اسپتالوں میں اس وقت صرف 32 وینٹی لیٹر خالی ہیں۔

چلڈرن اسپتال میں اس وقت ایک بچہ وینٹی لیٹر پر ہے۔