LIVE

جہانگیر ترین کی وزیراعظم سے ممکنہ ملاقات کے حوالے سے فواد چوہدری کا ردعمل

ویب ڈیسک
April 22, 2021
 

جہانگیر ترین اور مبینہ طور پر ان کی حمایت کرنے والے ارکان اسمبلی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز پی ٹی آئی کے ہیں،وزیراعظم سے ملاقات میں حرج نہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جیو کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ اگر اراکین ملاقات کا کہہ رہے ہیں تو وزیراعظم سے ملاقات ہوسکتی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان کامزاج ایساہےکہ کسی میں جرأت نہیں وہ کیسزکے حوالے سے بات کرے۔