LIVE

یاسرہ رضوی کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

ویب ڈیسک
April 26, 2021
 

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ یاسرہ رضوی کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور انہیں اس سلسلے میں مبارکبادیں دیے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی گئیں جس میں انھیں حاملہ حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یاسرہ رضوی نے تصویر کا کیپشن درج کرتے ہوئے ہوا لکھا کہ مانیٹر کا انتظار کرتے ہوئے، انتظار آدھی جاب ہے اور صبر ہی اسے انجام دینے کا واحد طریقہ ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ برس کم عمر ڈرامہ پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کی تھی، عبدالہادی عمر میں یاسرہ سے 10 برس چھوٹے ہیں، شادی کے وقت یاسرہ کی عمر 34 برس جب کہ عبدالہادی کی عمر 24 برس تھی۔