LIVE

پاکستان میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
April 26, 2021
 

انٹربینک مبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں 26 پیسے کا اضافہ ہواہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 154 روپے 13 پیسے ہے— فوٹو: فائل

پاکستانی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

انٹربینک مبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں 26 پیسے کا اضافہ ہواہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 154 روپے 13 پیسے ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 80 پیسے بڑھ کر 155 روپے ہے۔