LIVE

گووندا کے ہمراہ حریم شاہ نے ویڈیوز کب اور کیوں بنائیں؟

رابعہ شیخ
April 27, 2021
 

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

سوشل میڈیا پر ان دنوں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی بالی وڈ اداکار گووندا کے ہمراہ ویڈیوز کے چرچے ہیں ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے حال ہی میں ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں انہیں بھارتی اداکارہ گووندا کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ویڈیو میں حریم شاہ کو بالی وڈ اداکارکے ساتھ اکیلے جب کہ ایک ویڈیو میں گووندا کو صندل خٹک اور حریم شاہ کے ہمراہ سیلفی بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔


اس حوالے سے جیو ویب سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ دونوں ویڈیوز مختلف مقامات اور اوقات پر بنائی گئی ہیں۔

حریم شاہ کے مطابق ایک ویڈیو ایک سال قبل دبئی میں بنائی گئی جہاں ان کی ملاقات گووندا اور ان کی اہلیہ سے ایک ڈنر پر ہوئی ۔


ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ دوسری ویڈیو (صندل خٹک کے ہمراہ )کچھ ماہ قبل کورونا کے دوران دبئی میں ہی بنائی گئی۔

حریم شاہ کے مطابق گووندا سے ان کی ملاقات ایک نجی کمپنی کی افتتاحی تقریب میں ہوئی، گووندا اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جب کہ حریم کمپنی کی سفیر تھیں ۔

حریم کا کہنا ہے گووندا ایک رحم دل اور حقیقی زندگی میں بھی خوش مزاج شخصیت ہیں ۔

ٹک ٹاک اسٹار نے مزید بتایا کہ وہ گوووندا سے قبل بھی بالی وڈ کی متعدد شخصیات سے مل چکی ہیں جن میں اداکارہ شردھا کپور ، اداکار شکتی کپور، شیکھر ثمن، ڈانسر پربھو دیوا شامل ہیں ۔