LIVE

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ویب ڈیسک
April 28, 2021
 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 3 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے— فوٹو : فائل

آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 3 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 600 روپےکم ہوکر 89078 روپے ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 15 ڈالر کم ہوکر 1765 ڈالر فی اونس ہے۔