LIVE

رشی کپور بظاہر سخت لیکن نرم لہجے کے انسان تھے: جوہی چاؤلہ

ویب ڈیسک
April 29, 2021
 

فوٹوفائل

بالی وڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ کا کہنا ہے کہ رشی کپور بظاہر سخت نظر آتے تھے لیکن درحقیقت وہ نرم مزاج کے مالک تھے جو اکثر سیٹ پر میری ٹانگ کھینچا کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق جوہی چاؤلہ نے رشی کپور کے ساتھ کام کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دوران شوٹنگ ایک بار جب وہ مانیٹر پر اپنے ریویو شاٹس بار بار دیکھ رہی تھیں تو رشی کپور نے انہیں غیر محفوظ اداکارہ کہا۔

جوہی چاؤلہ نے بتایا کہ رشی کپور نے مجھ پر چیختے ہوئے کہا کہ یہ مانیٹر ڈائریکٹر کے لیے ہے آپ کے لیے نہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ رشی کپور ایک منفرد لب ولہجے کے مالک تھے، جو بات کرتے تھے تو ایسا محسوس ہوتا تھا کہ گویا آپ پر چیخ رہے ہوں، بظاہر وہ سخت نظر آتے تھے لیکن درحقیقت نرم اور دھیمے مزاج کے مالک تھے، جب میں ان کے رویے کی عادی ہوگئی تو میں نے ان سے لطف اندوز ہونا شروع کردیا۔