امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قاتل سابق پولیس اہل کار کو سزا سنائے جانے کے بعد ایک اور واقعہ سامنے آگیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر الامیڈا میں پیش آیا جہاں پولیس افسر کے تشدد سے ایک اور شہری جان سےگیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس اہل کار پانچ منٹ تک 26 برس کے ماریو گونزالیز کی گردن پر گھٹنا رکھے بیٹھا رہا جس سے اس کی موت ہوگئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق گوانزالیز چار برس کے بچے کا باپ اور معذور بھائی کا واحد کفیل تھا۔
واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں پولیس کو گوانزالیز کو دبوچے دیکھا جاسکتا ہے۔