LIVE

اپریل میں 100 انڈیکس 350 پوائنٹس کم ہوکر 44 ہزار 262 پر بند ہوا

ویب ڈیسک
April 30, 2021
 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپریل میں 7 ارب 79 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور کاروبار کی مالیت 359 ارب روپے رہی۔

شیئرز بازار کا 100 انڈیکس پورے مہینے میں 2  ہزار 478 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

اپریل میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 951 اور کم ترین سطح 43 ہزار 472 رہی۔

اپریل میں مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 177 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 718 ارب روپے ہے۔

اپریل میں 100 انڈیکس 350 پوائنٹس کم ہوکر 44 ہزار 262 پر بند ہوا ہے۔