LIVE

وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 7 مئی سے سعودیہ کا 3 روزہ دورہ کریں گے

ویب ڈیسک
May 01, 2021
 

فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 7 مئی سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم 7 مئی سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے، وزیر اعظم کے ساتھ سعودی عرب کے دورہ پر جانے والے وفد میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کےمطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 15 ماہ بعد اعلیٰ سطح پر بات چیت ہو گی۔