LIVE

علی گل پیر کی پیروڈی ویڈیو پر کنگنا رناوت کا ردِ عمل

ویب ڈیسک
May 03, 2021
 

فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے علی گل پیر کی جانب سے ان کی پیروڈی ویڈیو پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

علی گل پیر سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیوز بناتے ہیں  اور دلچسپ انداز میں معروف شخصیات کی پیروڈی کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں خاصی شہرت حاصل ہے۔

پاکستانی کامیڈین علی گل پیر نے اداکارہ کنگنا رناوت کی ویڈیو پر اپنے انداز میں اداکاری کی جس پر کنگنا نے بھی ردِعمل ظاہر کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پر کنگنا رناوت نے علی گل پیر کو مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا کہ کم از کم آپ مزاحیہ ہیں اور آپ نے مجھے ہنسا دیا۔

علی گل پیر نے ویڈیو کے کیپشن میں بھارتی اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ آپا کنگنا وبائی مرض سے موازنہ کروا کے ہمیں نیوز رپورٹنگ سے ہونے والے خطرات یاد دِلا رہی ہیں۔

علی گل پیر نے مزید لکھا کہ اگر خبریں روک دی جائیں تو اموات میں بھی کمی ہو جائے گی۔

علی گل پیر نے کنگنا کی ٹوئٹ کا ان ہی کے انداز میں جواب دیا اور لکھا کہ شاید ہم بہت ساری چیزوں پر اختلاف رکھتے ہیں لیکن کم از کم ہم مِل کر ہنس سکتے ہیں۔