LIVE

متنازع سپرلیگ میں شمولیت کے فیصلے پر مانچسٹریونائیٹڈ کے مداح برہم، اسٹیڈیم میں گھس گئے

ویب ڈیسک
May 03, 2021
 

متنازع سپرلیگ میں شمولیت کے فیصلے پر انگلش فٹبال کلب مانچسٹریونائیٹڈ کے مداح برہم ہوگئے۔

اولڈٹریفورڈ اسٹیڈیم کے باہر مانچسٹریونائیٹڈ کے مداحوں کی بڑی تعداد نے کلب کے مالکان کےخلاف شدید احتجاج کیا۔

اس دوران سیکڑوں مشتعل افراد فٹبال گراؤنڈ میں داخل ہوگئے۔  مظاہرین کے ساتھ دھکم پیل میں سیکیورٹی اہلکار زخمی  بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

امن وامان کی ناقص صورتحال کے باعث مانچسٹریونائیٹڈ اور لیورپول کے درمیان میچ ملتوی کردیا گیا۔