LIVE

وزیراعظم نے عیدالفطر پر 6 چھٹیوں کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک
May 03, 2021
 

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا— فوٹو:فائل 

وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر پر 6 چھٹیوں کی منظور ی دے دی۔

رواں سال عیدالفطر کی تعطیلات 10 مئی سے 15مئی تک ہوں گی جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم نے 10 سے 15 مئی تک عیدالفطر کی چھٹیوں کی منظور ی دی ہے۔ 

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔