LIVE

ٹوئٹر نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ معطل کردیا

ویب ڈیسک
May 04, 2021
 

فائل فوٹو

ٹوئٹر نے بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہےکہ کنگنا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مودی حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی پالیسیوں پر سخت تنقید کے نتیجے میں معطل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی اداکارہ نے بھارت میں مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس لگائے جانے پر شدید تنقید کی تھی۔

گزشتہ ہفتے مودی سرکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو درخواست دی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جو اکاؤنٹس کورونا کی سنگین صورتحال کے باعث حکومت پر تنقید کر رہے ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

مودی سرکار پر تنقید کرنے والی بے باک اداکارہ کی ٹوئٹس کو مختلف جگہوں سے ہٹا دیا گیا ہے جب کہ اکاؤنٹ معطل کیا جا چکا ہے۔