LIVE

پہلی مرتبہ کورونا ویکسی نیشن کی یومیہ تعداد ڈیڑھ لاکھ سے متجاوز

ویب ڈیسک
May 04, 2021
 

ملک میں پہلی مرتبہ کورونا ویکسی نیشن کی یومیہ تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ ‏کل پہلی بار ایک دن میں ویکسین لگانے کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

اسد عمر کےمطابق کل ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی، کل پہلا دن تھا کے 40 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔