LIVE

کورونا کا شکار نکی تمبولی کے بھائی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
May 04, 2021
 

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

بھارت کے معروف رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فائنلسٹ  نکی تمبولی کے بھائی  جتن کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے بھائی کے انتقال کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی۔

انسٹاگرام اسٹوری میں نکی کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی طویل عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور آج صبح انھوں نے اپنی آخری سانس لی۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ میرا 29 سالہ بھائی کافی عرصے سے متعدد صحت کےمسائل کا شکار تھا، 20 دن قبل انھیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

نکی تمبولی کی پوسٹ کے مطابق پھپھڑے خراب ہونے کے باعث وہ ایک پھپھڑے پر جی رہا تھا، ان کا تپ دق اور کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا ۔

اسکرین گریب

نکی کا مزید کہنا تھا کہ ان کے بھائی کو اسپتال میں نمونیا بھی ہوا تھا اور آج صبح حرکت قلب بند ہونے کے باعث ان کے بھائی انتقال کرگئے۔

بگ باس اسٹار نے لکھا کہ کوئی بھی شخص تقدیر کے لکھے کو نہیں ٹال سکتا۔ نکی تمبولی نے اپنی پوسٹ میں بھائی کے لیے دعا کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی اداکیا۔