LIVE

ایک بار پھر عمران خان کے ہم شکل کے چرچے

ویب ڈیسک
May 04, 2021
 

فوٹوبشکریہ ٹوئٹر

سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان کا ہم شکل تلاش کرلیا ہے اور اس بار یہ مماثلت امریکا کے مشہور اداکار ال پکینو میں تلاش کی گئی ہے۔

ٹوئٹر پر امریکی اداکار اور فلم ساز ال پکینو کے ایک مداح نے عمران خان اور ال پکینو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں میں واضح مماثلت کی طرف صارفین کی توجہ دلائی ۔

تصویر میں دونوں شخصیات کو ایک جیسے ہیئر اسٹائل اور سن گلاسز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

بعد ازاں ایک اور صارف کی جانب سے عمران خان اور ال پکینو کی تصویر  شیئر کی گئی اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں شخصیات کو ایک دوسرے کے مماثل قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ال پکینو ایک مشہور امریکی اداکار اور ہدایت کار ہیں، وہ کئی مقبول ترین فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

ماضی میں بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انگلش گلوکار اور رولنگ اسٹون کے بانی مک جیگر کو بھی عمران خان کا ہم شکل قرار دیا جاچکا ہے۔