LIVE

بھارتی اداکارہ کی اپیل کے باوجود کورونا میں مبتلا بھائی وینٹی لیٹر نہ ملنے پر چل بسا

ویب ڈیسک
May 04, 2021
 

بھارت میں روز بروز کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور صورتحال مزید ابتر ہوتی جارہی ہے— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ پیا باجپائی کی اپیل کے باوجود کورونا میں مبتلا بھائی وینٹی لیٹر بیڈ نہ ملنے پر چل بسے۔

بالی وڈ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپیل کہ اترپردیش کے ضلع فرخ آباد میں کورونا میں مبتلا بھائی کیلئے وینٹی لیٹر والے بیڈ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بھائی کی حالت تشویشناک ہے اور وہ مر رہا ہے لہٰذا مہربانی فرما کر ہماری مدد کریں۔

اس ٹوئٹ کے 2 گھنٹے بعد اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ کرکے بھائی کی موت کی تصدیق کی۔

اداکارہ پیا باجپائی نے بالی وڈ فلموں ’لال رنگ‘ اور مرزا جولیٹ میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس کے علاوہ وہ دیگر تامل، ملیالم اور تیلگو فلم انڈسٹری میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں روز بروز کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور صورتحال مزید ابتر ہوتی جارہی ہے۔ صحت کی سہولیات بھی بری طرح متاثر ہوگئی ہیں اور اب نامور شخصیات بھی مدد کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔