LIVE

لاہور میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کے قتل کے مقدمے میں اس کے 2 دوست نامزد

احمد فراز
May 04, 2021
 

لاہور کے علاقے ڈيفنس میں قتل کی گئی 25 سالہ برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کے قتل کا مقدمہ اس کے پھوپھا کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

 لڑکی کے قتل کے شبے میں 2 نامزد ملزمان سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی کو مقتولہ نے چند روز پہلے بتایا تھاکہ اس کے دو دوست اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن  انکار پر قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، لڑکی کے انکار پر دونوں نے دو نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر اسے قتل کیا۔

 پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ ماہرہ کو گردن پر گولی لگی ، جسم پر بھی زخم کے نشانات پائے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ورثاء لندن سے آئيں گے تو لاش ان کے حوالےکی جائے گی ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے  جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔