LIVE

لیہ میں غریب کسان کی گندم کی تیار فصل کو آگ لگانے کی ویڈیو وائرل

پروموٹڈ کانٹینٹ
May 04, 2021
 

صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ غریب کسان کی گندم کی تیار فصل کو آگ لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اور ڈی پی او لیہ سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کہا تھا۔

کروڑ لعل عیسن پولیس نے مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر ایکشن لیتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھاکہ کسی غریب کی فصل کو ایسے کیسے تباہ کرسکتے ہیں۔