LIVE

طورخم سرحد پر آمدورفت آج سے بند

ویب ڈیسک
May 05, 2021
 

عالمی وبا کورونا کی روک تھام کے لیے طورخم سرحدی گزرگاہ پر آج سے آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔

افغان شہریوں کے پاکستان میں داخلے پر آج سے 20 مئی تک پابندی عائد کی گئی ہے اور طورخم بارڈر پر صرف پاکستانی شہری ملک میں داخل ہو سکیں گے۔

سرحدی گزرگاہ پر محکمہ صحت کا عملہ اور ایف سی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔