LIVE

مولانا طارق جمیل کی جم میں ایکسرسائز کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
May 07, 2021
 

معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کی ایک جم میں ایکسرسائز کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے گزشتہ ماہ اپنی کپڑوں کی برانڈ ایم ٹی جے کا افتتاح کیا تھا۔

اب مولانا طارق جمیل کی ایک جم میں ایکسرسائز کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل ایک جم میں ڈمپل اٹھا کر بازو  بنانے کی ایکسرسائز کر رہے ہیں۔

طارق جمیل کی جم میں ایکسرسائز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔