LIVE

سندھ کا پانی روک کر پی ٹی آئی کراچی کو سزا دے رہی ہے، بلاول کا الزام

ویب ڈیسک
May 07, 2021
 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں پانی کی قلت کے حوالے سے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنے بیان میں بلاول کا کہنا تھاکہ  سندھ کا پانی روک کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کو سزا دے رہی ہے، پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے سندھ میں پانی کا بحران پیدا کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی کمی ہوئی۔

پی پی چیئرمین  نے جہلم لنک کینال کو فوری طورپر بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی نے غیرقانونی تونسہ پنجند لنک کینال کو بند کیا۔