LIVE

کراچی: شادی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ، دولہا دُلہن فرار

ویب ڈیسک
May 08, 2021
 

کراچی کے ریسٹورینٹ میں ہوٹل مالک نے ڈبل پیسا وصول کرکے شادی کی تقریب کی اجازت دے دی۔

ریسٹورینٹ کے ہال میں 250 افراد کو بٹھایا گیا تھا اور شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران پولیس نے دھاوا بول دیا۔

پولیس کے چھاپے پر دولہا دلہن اور کئی باراتی فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے  دولہا کے والد اور ہوٹل مینیجر کو حراست میں لے لیا۔

ادھر لی مارکیٹ میں ایس او پیز  کی خلاف ورزی پر ریسٹورینٹ سیل کردیا گیا جب کہ  ڈیفنس اور گارڈن میں بھی 6 سیلون اور متعدد دکانیں سیل  کردی گئیں۔