LIVE

برطانیہ نے ترکی سمیت مزید 3 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

ویب ڈیسک
May 08, 2021
 

برطانیہ نے کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ترکی سمیت مزید تین ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

برطانیہ نے ترکی، مالدیپ اور نیپال کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا۔

دوسری جانب برطانیہ نے 17 مئی سے شہریوں کو 12 ممالک کے سفر کی اجازت دے دی، جن ممالک کے سفر کی اجازت ہوگی ان میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سنگا پور شامل ہیں۔

گرین لسٹ میں شامل دیگر ممالک میں پرتگال، اسرائیل، برونائی، آئس لینڈ اور جبرالٹر شامل ہیں، گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں کو برطانیہ میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔