LIVE

امید سے ہونے کی خبروں کے بعد سارہ کی بچوں کیلئے شاپنگ کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
May 09, 2021
 

پاکستان شوبز  انڈسٹری کی مقبول جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی بچوں کے لیے شاپنگ کی ویڈیو  وائرل ہو گئی۔

مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر  اداکارہ کے شوہر اور گلوکار فلک شبیر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں سارہ خان کو شاپنگ کے دوران بچیوں کے ٹاپ میں دلچسپی لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں فلک شبیر سارہ خان سے سوال کرتے سنے جاسکتے ہیں کہ وہ کس کے لیے لے رہی ہیں جس پر سارہ خان کو ٹاپ رکھ کر مسکراکر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ سارہ خان کے امید سے ہونے کی خبریں تیزی سے وائرل ہوئی تھیں اور  یہ خبریں اس وقت وائرل ہوئیں جب فلک شبیر کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویری پیغام شیئر کیا گیا جسے دیکھ کر مداحوں میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ اداکارہ سارہ خان امید سے ہیں۔