LIVE

غلام نبی میمن کا تبادلہ، عمران یعقوب ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی تعینات

ویب ڈیسک
May 10, 2021
 

عمران یعقوب منہاس کی شہرت ایک قابل اور اچھی شہرت کے حامل پولیس افسر کی ہے— فوٹو:فائل 

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا تبادلہ کردیا گیا۔

غلام نبی میمن  کی جگہ عمران یعقوب کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی)  پولیس کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پولیس غلام نبی میمن کا اسپیشل برانچ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔

نئے کراچی پولیس چیف کا کیرئیر 

عمران یعقوب منہاس نے ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم کراچی سے حاصل کی اور  انہوں نے 1991 میں 19ویں کامن کورس میں سول سروس جوائن کی۔

عمران یعقوب منہاس کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان سے ہے جبکہ انہوں نے پولیس فورس میں ملازمت کا آغاز پنجاب سے کیا، پھر وہ کچھ سال سندھ اور پھر بلوچستان میں تعینات رہے۔

وہ ٹاؤن پولیس افسر کلفٹن، ڈی آئی جی ویسٹ کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ پولیس تعینات رہ چکے ہیں۔

عمران یعقوب منہاس کی شہرت ایک قابل اور اچھی شہرت کے حامل پولیس افسر کی ہے۔