LIVE

آرمی چیف کی کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات، امن عمل پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک
May 10, 2021
 

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل کے ایک روزہ سرکاری دورے پر افغان صدر  اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف نے کابل میں افغان صدر سے ملاقات کی ، اس دوران برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک بھی  موجود  تھے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان امن عمل میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں باہمی سلامتی و دفاع میں تعاون اور بارڈر مینجمنٹ کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  پر امن افغانستان کا مطلب پر امن خطہ، بالخصوص پر امن پاکستان ہے،پاکستان ہمیشہ افغانوں کی قیادت میں افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا  رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  افغان صدر نے با معنی بات چیت پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا اور افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے مخلصانہ اور مثبت کردار کو سراہا۔