LIVE

فائزر بائیو این ٹیک ویکسین 12 سے 15 برس کے نوجوانوں کو بھی لگانے کی اجازت

ویب ڈیسک
May 11, 2021
 

امریکی  ادارے ایف ڈی اے نے فائزربائیو این ٹیک ویکسین 12 سے 15 برس کے نوجوانوں کو لگانےکی اجازت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف ڈی اے کی اجازت کے بعد کم عمر بچوں کو بھی ویکسین لگوائی جاسکے گی  جس سے ویکسین لگوا کر خود کو محفوظ بنانےوالے والدین کو  بھی سکھ کا سانس مل گیاہے۔

خیال رہے کہ  امریکا کی زیادہ تر ریاستوں میں معمولات زندگی چند ہفتوں میں نارمل ہونےکاامکان ہے جب کہ اکثرشہروں میں ماسک کی پابندی برقراررہے گی۔