LIVE

کل شوال کا چاند نظر آئے گا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

ویب ڈیسک
May 11, 2021
 

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے— فوٹو:فائل 

ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 29 رمضان المبارک کو اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے جس میں ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو رات 12 بجے کے بعد ہوگی، اس لیے بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر جمعرات کو ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق بدھ 12 مئی رمضان المبارک کا 30 واں روزہ ہوگا جبکہ جمعرات 13 مئی یکم شوال ہوگا۔