LIVE

شہباز شریف کا بلاول کو فون، ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد

ویب ڈیسک
May 13, 2021
 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو  فون کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی جبکہ بلاول نے شہبازشریف کو حمزہ شہباز کیلئے بھی عید کی مبارکباد کا پیغام دیا۔

شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو آصف زرداری اوراہل خانہ کیلئے عید پر مبارک باد کا پیغام دیا۔ 

لیگی صدر نے سابق صدر آصف زرداری کی صحت کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔