LIVE

اسرائیل کا غزہ پر ایک اور حملہ، غیر ملکی میڈیا ہاؤس تباہ

ویب ڈیسک
May 16, 2021
 

اسرائیل نے  رات گئے حماس رہنماکے گھرپر حملہ کر دیا جبکہ میزائل حملے سے غیر ملکی میڈیا ہاؤس بھی تباہ ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  اسرائیلی فوج نے 12 منزلہ عمارت کو فوجی ہدف کہہ کر تباہ کیا، عمارت میں امریکی خبر ایجنسی اور عرب ٹی وی کا بھی دفتر تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق تباہ کی گئی عمارت میں موجود دونوں میڈیا ہاؤسز نے  اسرائیل سے شواہد دینے کامطالبہ کر دیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے کئی ٹن وزنی دھماکاخیز مواد برسا کر  سرنگ تباہ کردی۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیل کی بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 148 ہوگئی ہے، جاں بحق افراد میں 41 بچے اور 23خواتین بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس اور میڈیا ہاؤس کی عمارت پر اسرائیلی حملے پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم  بن یامین نیتن یاہو نے فلسطینیوں پرحملے جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے۔