LIVE

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان، اوگرا نے سمری بھیج دی

ویب ڈیسک
May 17, 2021
 

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 90پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اوگرا نے فی لیٹر ڈیزل 3 روپے 25 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔