LIVE

فیروز خان فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانے پر امریکی ماڈل سے بے حد متاثر

ویب ڈیسک
May 17, 2021
 

فائل فوٹو

اداکار فیروز خان نے فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کی اسرائیل کے خلاف مارچ میں شرکت کی تصویر اپ لوڈ کی اور  خوشی کا اظہار کیا۔

فیروز خان نے انسٹاگرام پر یہ تصویر اپنی اسٹوری پر اپ لوڈ کی اور کیپشن لکھا کہ 'میں شرطیہ یہ بات کہہ سکتا ہوں بیلا کو مارچ میں دیکھ کر بہت سے لوگ اب فلسطین کی حمایت میں آگے بڑھنے والے ہیں'۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیلا اپنا چہرہ ڈھانپے فلسطین کا جھنڈا اٹھائے کھڑی ہیں۔

اس سے قبل بھی فیروز خان فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کے ظلم کے خلاف پوسٹ شیئر کرتے رہے ہیں اور اب یہ فلسطین پر اسرائیلی دہشتگردی کے بعد سے انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں اور مداحوں کو مختلف صورتحال سے بھی آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔

بیلا حدید نے اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کی بربریت کے خلاف آواز اٹھائی تھی جب کہ ان کی بہن جی جی حدید نے بھی اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی بمباری اور وحشیانہ رویے کے خلاف سوشل میڈیا پر سخت الفاظ میں مذمت کی تھی جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔