LIVE

ملک میں سونےکی قیمت میں اضافہ ہوگیا

ویب ڈیسک
May 17, 2021
 

فوٹو: فائل

پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 450 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قدر  میں 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور  فی تولہ سونا 1 لاکھ 6 ہزار 450 روپےکا ہوگیا ہے۔

10 گرام سونےکی قدر 386 روپے بڑھ کر 91 ہزار 264 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 18 ڈالر اضافے سے 1849 ڈالر فی اونس ہے۔