LIVE

رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات ڈی جی اینٹی کرپشن کے سپرد

ویب ڈیسک
May 18, 2021
 

فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری ڈی جی اینٹی کرپشن کو سونپ دی گئی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کوراولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے وسیع البنیاد کمیٹی تشکیل دینےکاحکم دیا اور جامع انکوائری رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے انکوائری کمیٹی میں متعلقہ ماہرین کو شامل کرنےکی بھی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب میں کسی بھی قسم کی کرپشن پرزیروٹارلرنس کی پالیسی پر عمل کیا جاتا ہے،کرپشن کرنے والےانجام سے نہیں بچ سکیں گے اور راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کے تمام کردارکیفرکردارتک پہنچائےجائیں گے۔