LIVE

بھارتی اداکارہ دیا مرزا بھی فلسطین پر ہونے والے مظالم کے خلاف بول پڑیں

ویب ڈیسک
May 18, 2021
 

فوٹو فائل

بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا بھی فلسطین پر ہونے والے ظلم کے خلاف خاموش نہ رہ سکیں۔

بھارتی اداکارہ نےٹوئٹر پر 10 سالہ فلسطینی بچی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا 'دنیا امن حاصل کرنے کیلئے کیوں ایک ساتھ نہیں ہورہی؟'

دیا مرزا کا کہنا تھا کہ 'ہمارے بچوں کو یہ سب کیوں بھگتنا پڑتا ہے؟ میں دل سے اس سب کو ختم کرنے کی درخواست کرتی ہوں'۔

یاد رہے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بدترین بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔