LIVE

ایمن خان نے ناقدین کو کھری کھری سنادیں

ویب ڈیسک
May 20, 2021
 

فائل فوٹو

اداکارہ ایمن خان نے بہن منال خان کی منگنی کی تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔

ڈرامہ انڈسٹری کی دونوں جڑواں بہنیں سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں  اور کچھ روز قبل اداکارہ منال خان نے احسن محسن کے ساتھ منگنی کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیں جس پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔

کچھ مداح ایسے بھی تھے جنہوں نے مختلف اکاؤنٹس پر جاری تصویروں پر سخت تنقید کی۔

ایمن خان کو یہ گوارہ نہ ہوا اور انہوں نے تمام ناقدین کو کھری کھری سنائیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا آپ سب خاموش رہیں، انہیں اچھے نصیب کی دعا دیں اور آنے والی نئی زندگی کیلئے مبارکباد پیش کریں۔ یہ منفی ذہنیت ختم کریں۔