LIVE

بھارت: پاکستان کی حمایت میں نعرہ لگانے پر امام مسجد سمیت 4 افراد گرفتار

ویب ڈیسک
May 21, 2021
 

بھارتی شہر قنوج میں امام سمیت چار افراد کو پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی پولیس نےدعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کےحق میں نعرے لگانےکی ایک ویڈیو وائرل ہونےکے بعد تحقیقات کا آغازکیا گیا۔

15 مئی کو فلمائی گئی ویڈیو میں کچھ افراد جلال آباد کراسنگ پرمبینہ طورپرپاکستان کے حق میں نعرے لگارہے تھے جنہیں بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔