LIVE

جنت مرزا نے منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک
May 22, 2021
 

فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کردی۔

پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے خبروں کی تردید انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی۔

جنت نے اپنے قریبی دوست اور ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ 'ہماری منگنی نہیں ہوئی'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'جب بھی میری منگنی ہوگی مداحوں کو ضرور بتاوں گی، فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے'۔

دوسری جانب ٹک ٹاکر عمر بٹ نے بھی اس حوالے سے وضاحت دی اور اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔

یاد رہے گزشتہ چند دنوں سے انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ جنت مرزا نے عمر بٹ سے منگنی کرلی ہے۔